گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے رواں سال اپنی منگیتر اداکار و ماڈل میرب علی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
مشہور جوڑے میرب علی اور عاصم اظہر جن کی منگنی دو سال سے زیادہ ہو چکی ہے،ایک بھارتی صحافی کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں عاصم اظہر سے مداحوں نے پوچھا کہ کیا وہ آخر کار 2025 میں اپنے منگیتر علی سے شادی کریں گے، جس کے جواب میں انہوں نے کہاآپ اس سوال کے ساتھ مجھے ایک مشکل میں ڈال رہے ہیں لیکن میں اس دعوے کو نہ تو قبول کر سکتا ہوں اور نہ ہی انکار کر سکتا ہوں۔‘‘کیونکہ یہ سب خدا کے منصوبے کے بارے میں ہے اور ہر دیسی خاندان کی طرح، فیصلہ ہمارے خاندانوں کے پاس ہے۔
’تندوری ڈیز‘ میں سنی لیون کے ہیجانی رقص نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
گلوکار نے کہا کہ میں ابھی صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں اس سے انکار نہیں کر سکتا لیکن اسے قبول بھی نہیں کر سکتا۔عاصم اور میرب بچپن کے دوست ہیں اور اپنے رشتے کو آفیشل بنانے سے پہلے اکثر ایک ساتھ عوامی تقریبات میں شرکت کرتے تھے، 2022 میں دونوں نے ایک تقریب میں منگنی کر لی۔عاصم اور میرب کو ایک ساتھ بلاک بسٹر سیریل ’ گناہ آہن‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔