عاصم اظہر کے مداحوں کاہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر کے مداحوں کاہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاج اعلان
عاصم اظہر کے مداحوں کاہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاج اعلان

کراچی: عاصم اظہر کے مداحوں نے ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے۔

یاد رہے کہ جب سے ہانیہ عامر نے یہ اعلان کیا کہ وہ گلوکار عاصم اظہر کو ڈیٹ نہیں کررہی ہیں،تب سے ہانیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ انہوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی حیثیت کا اعلان نہیں کیا لیکن ان کا رشتہ عوام کے سامنے تھا۔

hania asim breakup

نوجوانوں کی جانب سے اب کراچی میں ہانیہ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیس بک پر ہیش ٹیگ‘Justice for Asim Azhar’کے نام سے تشکیل دیا گیا ہے، جس میں لوگوں کو ہانیہ کے گھرکے باہر احتجاج کی دعوت دی جارہی ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اب تک 28,000سے زیادہ افراد نے ہیش ٹیگ کے ذریعے اس احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے، احتجاج کے لئے اتوار شام 5 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ براہ راست انسٹاگرام پر بات چیت کے دوران ہانیہ کے بیان کے بعد، سوشل میڈیا پر عاصم کے لئے ہمدردی کا رجحان بڑھا، دونوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

Related Posts