میرب میری بہن نہیں ہے، عاصم اظہر کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرب میری بہن نہیں ہے، عاصم اظہر کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب
میرب میری بہن نہیں ہے، عاصم اظہر کا سوشل میڈیا صارفین کو جواب

پاکستان کے مشہور گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر میرب علی کو بہن کہنے سے متعلق ماضی کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔

گزشتہ روز گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی اطلاع سامنے آئی جس کے بعد وہ دونوں سوشل میڈیا پر چھائے رہے، اُن کی منگنی کی تصاویر بھی بہت زیادہ وائرل ہوئیں جس میں دونوں سادے لباس میں بہت پیارے لگ رہے تھے۔

گلوکار کی جانب سے منگنی کے اعلان کے بعد اُن کی ایک پرانی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں انہوں نے میرب علی کو اپنی بہن کہا تھا تاہم عاصم اظہر نے اُس سے متعلق ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وضاحت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی میرب کو اپنی بہن نہیں کہا تھا، یہ ایک مداح کی جعلی چیٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ گایتری روڈ ایکسیڈنٹ میں چل بسیں

گلوکار کے مطابق میں نے ایک سال پہلے بھی اس بات کی وضاحت کی تھی اور یاد دہانی کروادوں کہ یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے اور دوسرے کی خوشی میں خوش ہونا چاہیئے۔

مزید براں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کوجلد مٹھائی بھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔

Related Posts