عاصم اظہر اور ہانیہ کی نئی محبت کی داستان؟ سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی دوبارہ قربتوں کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے اپنی منگنی میرب علی سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی اور ہانیہ کی تعلقات کی خبریں دوبارہ زیرِ بحث آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیلے رنگ کی کیپ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ہانیہ عامر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسی رنگ اور برانڈ کی کیپ پہنی ہوئی تصویر شیئر کی جس سے مداحوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے 2020 میں ایک لائیو سیشن کے دوران واضح کیا تھا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم دوست ہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں، ہم ڈیٹنگ نہیں کر رہے، ہم جوڑے نہیں ہیں، لیکن ہم بہترین دوست ہیں” ۔

اس کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے قریب ہیں، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ یہ صرف ایک اتفاق ہو سکتا ہے کہ دونوں نے ایک ہی رنگ کی کیپ پہنی ہے۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، ان کے مداحوں کی نظریں ان کی آئندہ سرگرمیوں پر مرکوز ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ آیا یہ دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے قریب ہیں یا نہیں۔

Related Posts