پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج کراچی کا دورہ کریں گے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج کراچی کا دورہ کریں گے
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج کراچی کا دورہ کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری آج ضمانت پر رِہا ہونے کے بعد پہلی بار شہرِ قائد کا دورہ کریں گے۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری آج ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی کے لیے اُڑان بھریں گے جبکہ انہیں ہائی کورٹ نے ایک روز قبل ضمانت پر رِہا کیا ہے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے اڈیالہ جیل میں زیر حراست تقریباً ساڑھے تین ماہ گزارے جس کے بعد انہیں ڈیڑھ ماہ کی مزید مدت کے لیے پمز ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

مجموعی طور پر پانچ ماہ کی طویل مدت کے لیے گھر سے دور رہنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کو جمعرات کی شام زرداری ہاؤس منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے شب بسری کی۔

 آصف علی زرداری کے ساتھ بیٹا بلاول بھٹو زرداری، بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور سینئر پی پی پی رہنما موجود تھے۔ آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر کراچی کے لیے اڑان بھرنے کا پلان آصف علی زرداری کو پارٹی رہنماؤں کی مشاورت پر مؤخر کرنا پڑا۔

آج صبح کے وقت آصف علی زرداری کو پمز ہسپتال چیک اپ کے لیے لے جایا گیا، تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ وہ سفر کے قابل ہیں یا نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سفر کے لیے نجی ائیر لائن کی  5 سیٹیں بک کروائی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت کی منظوری کے بعد  رہا کردیا  ۔

آصف زرداری کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے گزشتہ روز احتساب عدالت میں جمع کرائےگئے جس کے بعد احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کی رہائی کےلئے روبکار جاری کئے۔

پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طرف سے  رب نواز اور سردار توقیر نے عدالت میں بطور ضامن ایک، ایک کروڑ روپے کے مچلکے داخل کرائے جب کہ راجہ صابر اور راجہ زاہد نے ضمانتی مچلکوں سے متعلق گواہی دی۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر آصف علی زرداری کوضمانت پر رہاکردیا گیا