لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے صحت کی خرابی کے باعث لاہور میں اپنی سیاسی مصروفیات معطل کردی ہیں۔
بلاول ہاؤس لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ زرداری کے ذاتی معالج نے انہیں اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ”ڈاکٹر نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے”۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی حکومت کو پٹڑی سے اتارنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں،بلاول بھٹو