کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سازشی کی جانب سے اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف حالیہ بیان بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔
عالمگیر خان کے کو آرڈینیٹر محمد طحہٰ شیخ انتقال کرگئے
بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں سرحد پار سے ڈکٹیشن لے کر پاکستان اور اداروں کی سالمیت پر حملہ آور ہونے والے سازشی کی تمام حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
عمران خان کو سازشی قرار دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس شخص کے دورِ حکومت میں ادارے ذاتی عزائم تکمیل تک پہنچانے کیلئے بری طرح استعمال ہوئے ، حکومت ازالہ کر رہی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت اس سازشی کی جانب سے اداروں کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے میں مصروف ہے۔ حکومت عمران خان کی ہر سازش ناکام بنادے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شریک چیئرمین پی پی پی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو گئی، انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کی تصدیق ان کے معالج نے کی۔