آصف زرداری کی خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی آمد، اہم سیاسی بیٹھک کا امکان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
President highlight spirit of sacrifice in Eid message

ابوظہبی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں اہم سیاسی بیٹھک کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری دبئی میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران نگراں حکومت کے قیام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قوم دہائیوں سے غربت کا سامنا کر رہی ہے۔سراج الحق

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری چند روز دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد وطن واپسی ہوگی۔ دریں اثناء پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

لاڑکانہ میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین میں مفت گھروں کے مالکانہ حقوق تقسیم کیے اور اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان بھی کیا۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ عوام کتنی مشکل میں ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کردیں گے جو مضبوط ہوں گے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مضبوط گھروں کو سیلاب نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ متاثرین کو مالکانہ حقوق کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی دیں گے تاہم اس عمل میں وقت لگے گا۔ سیلاب سے جس کا گھر تباہ ہوا، اس کو مالکانہ حقوق ملیں گے۔