آصف زرداری نے پرویز الٰہی کو کتنے دن کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے نوازشریف کو منایا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari and Nawaz Sharif reached a deal

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو دینے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منا لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی۔ گفتگو کے دوران آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں:متحدہ نے حکومت چھوڑنے کیلئے اپوزیشن سے کون کون سے مطالبات منوالئے؟، ضمانت کس نے دی؟

مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کے بعد مسلم لیگ (ن)بھی چوہدری پرویز الٰہی کو مشروط طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر رضا مند ہوگئی۔مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تمام فیصلوں کا اختیار میاں نوازشریف کودیدیاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ تمام ممبران نے اختیار میاں صاحب کو دے دیا ہے، میاں صاحب جو فیصلہ کریں جس کو ووٹ کہیں گے سب ممبران لبیک کہیں گے۔

Related Posts