آصف زرداری اور فریال تالپور نے عدالت میں درخواستِ ضمانت جمع کروا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری اور فریال تالپور نے عدالت میں درخواستِ ضمانت جمع کروا دی
آصف زرداری اور فریال تالپور نے عدالت میں درخواستِ ضمانت جمع کروا دی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے عدالت میں ضمانت کے حصول کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل کے ذریعے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دی جس میں دل کے ساتھ ساتھ شوگر کی بیماری بھی ظاہر کی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے درخواستِ ضمانت میں  نیب اور احتساب عدالت نمبر2 کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ دل کی بیماری کے باعث اب تک 3 اسٹنٹ بھی ڈالے جا چکے ہیں جبکہ مجھے شوگر کا بھی سامنا ہے۔

درخواستِ ضمانت میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شوگر کی سطح قابو میں رکھنے کے لیے مجھے مستقل علاج کی اجازت دینا ضروری ہے۔ عدالت علاج کے لیے ضمانت منظور کرے۔

آصف زرداری کی ہمشیرہ و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ مجھے اپنی بچی کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ اسپیشل بچی کی والدہ کے طور پر درخواستِ ضمانت دے رہی ہوں۔ مقدمہ مکمل ہونے تک رِہا کیاجائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سابق صدر آصف زرداری کی تشویشناک صحت کے پیش نظر سرکاری ڈاکٹروں نے دل کے آپریشن کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت تشویش ناک رہی  جس کے پیش نظر سرکاری ڈاکٹرں نے دل کی آپریشن کی سفارش کی۔

ذاتی معالجین کے بغیر سرکاری ڈاکٹروں کی جانب سے آصف زرداری کے دل کے آپریشن کے معاملہ پر خاندان کے افراد جلد مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آصف زرداری کے دل کے آپریشن کی سفارش

Related Posts