آصف ہزارہ ڈبلیو بی اے کا ساؤتھ سپر فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف ہزارہ ڈبلیو بی اے کا ساؤتھ سپر فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
آصف ہزارہ ڈبلیو بی اے کا ساؤتھ سپر فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں جاری عالمی پروفیشنل باکسنگ فیسٹیول میں محمد آصف ہزارہ نے ڈبلیو بی اے (ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن) کا ساؤتھ سپر فلائی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ میں آصف ہزارہ نے انڈونیشیا کے باکسر رضی اکبر کو 10ویں راؤنڈ کے مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا جس پر متعدد مشہورومعروف شخصیات نے ان کو مبارکباد دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ستر سالہ نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

اپنے ایک بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد آسف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں بہت باصلاحیت ہیں جن کو حوصلہ افزائی اور بہتر تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کا مزید نام روشن کرسکیں۔

ایک اور پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھی ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ایشیا ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا جس سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا۔ 

جبکہ میگا ایونٹ میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، نائیجیریا، ملائشیا، افغانستان اور کوریا سمیت 10 ممالک نے حصہ لیا۔ پاکستان میں باکسنگ کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ اور باصلاحیت نوجوان موجود ہیں جو ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ 

Related Posts