آصف زرداری اور یوسف گیلانی کے خلاف9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری اور یوسف گیلانی کے خلاف9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
آصف زرداری اور یوسف گیلانی کے خلاف9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی  کے خلاف عدالت نے 9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو مؤخر کردیا گیا۔

توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔ سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ اِس موقعے پر آصفہ بھٹو اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز شرف بھی موجود تھے۔ عدالت نے 9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

دورانِ سماعت سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ سماعت کے دوران نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر اور سابق صدر کے وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے ہوئے۔ استغاثہ اور وکیلِ صفائی ایک دوسرے کو شٹ اپ تک کہہ گئے۔

احتساب عدالت نے ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 25 اگست تک مؤخر کردی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی طرف سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سابق صدرِ پاکستان اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر وکلاء کی غیر موجودگی میں فردِ جرم عائد کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر1 ہفتہ قبل اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وکلاء کی غیر موجودگی میں سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں: وکلاء کی غیر موجودگی میں فردِ جرم غیر قانونی ہے۔پیپلز پارٹی

Related Posts