کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری خاموشی سے دبئی روانہ ہو گئے جبکہ اس دوران ملکی سیاست میں رسہ کشی اور بحران کی صورتحال برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں اتحادی سیاسی جماعت ن لیگ کی وزارتِ اعلیٰ بچانے کیلئے کم از کم دو بار ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔
شریف، زرداری گٹھ جوڑ نے معیشت تباہ کر دی، عمران خان
دبئی روانگی سے قبل ہونے والی ملاقاتوں کے دوران حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے بیانات بھی سامنے آئے۔
ملاقاتوں سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہونے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ہی ملک چھوڑ دیا۔ دبئی روانگی کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے مبینہ طور پر غیر ملکی ائیر لائن کا انتخاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ اس موقعے پر آصف علی زرداری کی روانگی پر تجزیہ کاروں کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔