پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے تیسرے گروپ میچ میں جنوبی کوریا کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 91–6 سے شکست دی۔ یہ میچ جیونجو ہواسان جمناسیم، جنوبی کوریا میں کھیلا گیا۔
میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین مظاہرہ کیا، خصوصاً لیہ رضا شاہ، علیشا نوید، حلیمہ، ساریہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پریسا، سمایہ احمد اور علینہ نے اپنی مہارت سے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ابتدائی کوارٹر میں پاکستان نے 23–2 اور دوسرے میں 45–3 جبکہ تیسرے میں 70–4 اور چوتھے کوارٹر میں 91–6 کا بڑا فرق قائم کیا۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر ارین، صدر ثمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے قومی ٹیم کو اس شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان اب پول بی میں پہلی پوزیشن پر قائم ہے اور ٹیم کو آئندہ میچ جاپان (30 جون) اور مالدیوز (1 جولائی) کے خلاف مقابلوں میں مزید کامیابی کی امید ہے۔
پاکستان نے کوریا کو 91–6 سے شکست دے کر جیونجو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔