ایشین اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستان کو ملائیشیا سے سیمی فائنل میں شکست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان ون کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کولمبو میں جاری اس چیمپئن شپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

سیمی فائنل کا آغاز ملائیشیا کے کھلاڑی لم کوک لیانگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اویس منیر کو 89-24 سے شکست دے کر کیا۔

پاکستان کے محمد آصف نے فوری جواب دیتے ہوئے دوسرے فریم میں ملائیشیا کے تھور چوان لیانگ کو 75-42 سے ہرایا اور میچ کو برابر کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا لیکن ڈبل فریم میں پاکستان کی جوڑی کو 65-25 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھے اور آخری فریم میں ملائیشیا کے کیوئسٹ نے محمد آصف کو 84-47 سے شکست دے کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

پاکستان نے اس چیمپئن شپ میں دو ٹیموں کی صورت میں حصہ لیا تھا، جن میں سے ٹیم ون سیمی فائنل تک پہنچی جبکہ ٹیم ٹو کو کوارٹر فائنل میں ہی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts