ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 2-10سے ہرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 2-10سے ہرا دیا
ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 2-10سے ہرا دیا

بھارت نے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

19ویں ایشین گیمز جو چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ہے، پاک بھارت ہاکی کا مقابلہ یکطرفہ رہا، عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بھارتی ہاکی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر موجود پاکستان ہاکی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔

بھارت کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 4 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ورون کمار نے دو جب کہ شمشیر، لالیت کمار، سومیتھ اور مندیپ سنگھ نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اور صفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپکس، ایتھلیٹس ولیج میں حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں، آئی او سی

واضح رہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ کوارٹرفائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، پاکستان جاپان کے خلاف میچ برابر کرکے بھی سیمی فائنل کے لییکوالیفائی کرسکتا ہے جب کہ جاپان کو سیمی فائنل کے لیے جیت لازمی درکار ہے۔

Related Posts