اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پہلی بار تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی روپے میں بانڈ جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قراقرم بانڈز کے اجراء سے 1 ارب 83 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے، اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ بانڈز کثیر الجہتی باڈی کے تعاون سے جاری کیے گئے ہیں جس کا پاکستان بھی رکن ہے۔
قراقرم بانڈ روپے میں آف شور بانڈ ہے جو امریکی ڈالرز میں سیٹلڈ ہے جسے بڑی اسٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ کیا گیا جس پر منافعے کی شرح ششماہی کی بنیاد پر 7 اعشاریہ 50 فیصد ہوگی۔
بانڈ کی میچورٹی کی مدت سن 2023ء تک رکھی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بانڈز سٹی گروپ گلوبل مارکیٹس کی مدد سے جاری کیے اور یورپین ایسٹ منیجرز میں اسے فروخت کیا۔
اس حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ ملے گا جبکہ مقامی کرنسی اور شرحِ سود حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔ مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک دونوں کیلئے سود مند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ میں 15 لاکھ پاکستانی بے روزگار ہوئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک