ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کل کریں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ سونپی گئی تھی، مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔
کل مقامی ہوٹل میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں 4 اور باقی 9 میچز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کوہ پیما نائلہ کیانی براڈ پیک سر کرنے کیلئے پر عزم
لاہور کے مقامی ہوٹل میں اس حوالے سے شام سوا سات بجے تقریب منعقد کی جائے گی۔