دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ا فغانستان نے سری لنکا کو4 وکٹوں سے شکست دیدی، افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا،سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز بنائے، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:ایشیاء کپ کا فاتح کون ہوگا؟ شاہد آفریدی کی پیش گوئی