ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور سری لنکا آج مد مقابل ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور سری لنکا آج مد مقابل ہونگے
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور سری لنکا آج مد مقابل ہونگے

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلاجائے گا، جس کے بعد یہی دونوں ٹیمیں فائنل میں ایشیا کپ کے ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلوں کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درميان آج کے میچ میں شاداب خان اورمحمد حسنین کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

سری لنکا کے خلاف حسن علی اورعثمان قادر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی میٹنگ میں کم ازکم دو تبدیلیوں پراتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ دونوں ٹيموں کے درميان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید برآں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Related Posts