دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو جیت کیلئے بھارت نے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 اور ہاردک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:دو میچز میں اسکور نہ ہونے کا مطلب آؤٹ آف فارم ہونا نہیں ہوتا، انضمام الحق