دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ آج شارجہ میں افغانستان سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ آج شارجہ میں افغانستان سے ہوگا، ٹاپ آرڈر میں محمد رضوان تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، اُن کی فٹنس کے حوالے سے کچھ شکوک تھے، ٹیسٹ بھی کروائے گئے مگر پی سی بی کے مطابق وہ میچ کیلئے دستیاب ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت سے گریز کرتے ہوئے آرام کیا، ساتھی اوپنر بابر اعظم ابھی تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے ہیں، آؤٹ آف فارم کپتان پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا ہے جبکہ تیسری پوزیشن پر موجود فخرزمان کو بھی بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی