ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت تین بار آمنے سامنے ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشین کرکٹ کونسل نے Asia Cup 2022 کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پاکستان، انڈیا اور کوالیفائر ٹیم ایک گروپ جبکہ بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا دوسرے گروپ میں شامل ہیں، گروپ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں دو دو میچ کھیلیں گی جس کے بعد دونوں گروپ کی ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر فور میں جائیں گی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلا میچ 28 اگست کو Dubai میں کھیلا جائے گا، یہ دونوں ٹیمز سپر فور میں با آسانی پہنچ جائیں گی جہاں ہر ٹیم کو تینوں مخالف ٹیموں سے میچ کھیلنا ہوگا یعنی یہاں بھی پاکستان اور انڈیا کا میچ ہوگا۔

سپر 4 کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 11 اگست کو کھیلا جائے گا، ایسے میں اگر پاکستان اور انڈیا ٹاپ 2 میں رہتے ہیں تو ایک مرتبہ پھر دونوں کا مقابلہ ہوگا، ایسے میں 28 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان یعنی 15 دنوں میں دونوں کے درمیان 3 مقابلے ہوسکتے ہیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آخری T20 میچ میں بھارت کو شکست دی تھی اس لیے پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی اور انڈیا اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے میدان میں اترے گا۔

Related Posts