کراچی: سری لنکا میں ہونے والے ایشیاء کپ 2023 کے سب سے بڑے معرکے پاک بھارت میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب میچ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پالی کیلے میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ بارش کے باعث ملتوی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پاکستان نے سپر 4 مرحلے کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا میں ہونے والے ایشیاء کپ کے 2023 کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔
میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو 267 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم نے میچ کے شروعات میں بہت اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی چار وکٹیں جلدی کر گئیں۔ مگر بھارتی مڈل آرڈر بلے بازوں نے بہترین کھیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔
روہت شرما کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد پاکستان کے اسٹار بالر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔ تاہم، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا اپنی ٹیم کے لیے اسکور کارڈ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارتی اننگ کا تصویری تجزیہ
واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کی مہم کا آغاز بدھ کو نیپال کے خلاف 238 رنز کی زبردست جیت کے ساتھ کیا۔ دریں اثنا، یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا میچ تھا۔