ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارتی اننگ کا تصویری تجزیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارتی اننگ کا تصویری تجزیہ
ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارتی اننگ کا تصویری تجزیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینڈی: سری لنکا کے پالے کیلے میں ہفتہ کو ایشیا کپ 2023 کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث بھارتی ٹیم کو48.5 اوورز میں 266 رنز پر محدود کردیا گیا۔

 

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

بارش کے باعث میچ میں خلل پڑنے پر کھلاڑی میدان سے جاتے ہوئے۔

 

بارش کے بعد زمین کو ڈھانپنے کے لیے کور کھینچے جا رہے ہیں۔

 

شاہین شاہ آفریدی وکٹ لینے پر جشن منارہے ہیں۔

 

پاکستانی ٹیم کے ارکان شاہین آفریدی کو بریک تھرو پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

بھارتی کپتان روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

 

حارث رؤف نے شبمن گل کو پویلین واپس بھیج دیا۔

 

آفریدی نے رویندرا جدیجا کی وکٹ حاصل کی۔

 

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بھارت کے خلاف اپنی چوتھی وکٹ کا جشن منا رہے ہیں۔

 

پاکستانی باؤلرز ریویو کے دوران بڑی اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

 

کرکٹ کے دو عظیم نام بابر اعظم اور ویرات کوہلی روایتی حریفوں کے درمیان اہم مقابلے کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔

Related Posts