ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کو بات کرکے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ یونس خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوجائے تو کیا ہی بات ہے، پاکستان اور بھارت کو بات کر کے مسئلہ حل کرنا چاہیے ۔

یونس خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایشیا کپ کا انعقاد مسئلہ بنا ہوا ہے، پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت سے بڑی ہے۔

سابق کپتان  کا کہنا تھا کہ میرا نام بھارت کے خلاف پرفارم کرکے بنا ہے، پاک بھارت کرکٹ ہوگی تو بزنس اور کھلاڑی دونوں آگے بڑھیں گے، فٹنس تب آتی ہے جب آپ گراؤنڈ میں جا کر کرکٹ کھیلتے ہیں، بڑے مقابلوں میں بطور ٹیم کھیلیں، تینوں شعبے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج کینیا کیخلاف کھیلے گی

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کی تیاری کیلئے ون ڈے سیریز کا ہونا اہم ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بڑے ایونٹ سے پہلے پلاننگ کرنی چاہیے، ہماری ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان ورلڈکپ کے ٹاپ فور میں پہنچے گا۔

یونس خان نے مزید کہا کہ ٹیم میں 3، 4 کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان کو جتوا سکتے ہیں، پاکستان ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فخر زمان اور بابر اعظم جیسے اچھے بلے باز موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کو مشورہ دیتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو مشورہ ہے کہ بڑے میچ میں کپتان کے پاس 2، 3 پلان ہونے چاہیے، پاک بھارت میچ کا پریشر نہ لیں، انجوائے کریں۔ 

Related Posts