دبئی: ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے ٹکٹ کے ساتھ 2 دیگر میچز کی ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت میں مانگ اضافے کے پیش نظر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی خریداری کی پالیسی ترتیب دی ہے، منتظمین نے روایتی حریف کے میچ کے مہنگے ٹکٹس پلاٹینم کیٹیگری میں رکھے ہیں جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ساتھ کسی دوسرے 2 میچز کی بھی ٹکٹ خریدنا ہوں گی۔
حسنین کے ایکشن پر تنقید، شعیب اختر نے آسٹریلوی بلے باز کو کھری کھری سنا دیں