ایشا کپ: بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشا کپ: بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دیدی
ایشا کپ: بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دیدی

دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو 101رنز سے زیر کردیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 212رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز بناسکی۔ابراہیم زادران 64 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کونسیم شاہ کی صورت ہیرا مل گیا: بھارتی اداکارہ

بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 4اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts