پاکستان اور سری لنکا مدِ مقابل، ایشیا کپ کا فائنل سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور سری لنکا مدِ مقابل، ایشیا کپ کا فائنل سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا
پاکستان اور سری لنکا مدِ مقابل، ایشیا کپ کا فائنل سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین آج کھیلا جانے والا ایشیا کپ کا فائنل میچ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سب سے بڑی اسکرین لگائی جائے گی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کرکٹ شائقین کیلئے اسٹیڈیم کا داخلہ مفت کردیا۔ عام شائقین کے ہمراہ سیاستدان اور شوبز شخصیات کو بھی بڑی اسکرین سے لطف اٹھانے کا موقع میسر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان میں ہوں، پوچھے بغیر ریویو لینے پر بابراعظم کا ردعمل

وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب ملک تیمور مسعود مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے میچ دیکھیں گے۔ آج شام 7 بجے میچ کو براہِ راست نشر کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ 5 بجے سے کھل جائیں گے جبکہ اسٹیڈیم میں پہلے سے 2 چھوٹی اسکرینز بھی موجود ہیں۔

بڑی اسکرین کے علاوہ 2 چھوٹی اسکرینز پر بھی میچ دکھایا جائے گا۔  خیال رہے کہ پاکستان کو سری لنکا نے 2 روز قبل کھیلے گئے میچ میں آسانی سے شکست دے دی تھی جس میں قومی ٹیم بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں سری لنکا سے ہار گئی تھی۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم ایشیا کپ کے فائنل میچ میں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ بعض اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم نے روایتی جوش و جذبے کا مظاہرہ نہیں کیا تاہم فائنل میچ میں قومی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts