پالی کیلے: ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کا دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان سری لنکا کے شہر پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے۔
ایشیا کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے کولمبو پہنچ گئی
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی۔