ایشیاء کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلادیش نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، افغان ٹیم بنگلہ دیشی بلے بازوں کو لاٹھی کرنے سے روکنے میں ناکام رہی، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور پہاڑ جیسا اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد نعیم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں بنا ڈالیں، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ، 129رنز بنا لیے
مشفیق الرحیم نے 25 رنز اسکور کئے، جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔