ایشیا کپ: افغانستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: افغانستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت
ایشیا کپ: افغانستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول نے بتایا کہ روہت شرما آرام کے غرض سے آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:افغان کھلاڑیوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے، مگر ان کے دماغ خراب ہیں، میانداد

یاد رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی ایشیاء کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ جیت کر دونوں ٹیموں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

Related Posts