ایشیا کپ: افغانستان نے بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: افغانستان نے بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
ایشیا کپ: افغانستان نے بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 128رنز دیا تھا، جسے افغانستان کی ٹیم نے 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کیے۔

راشد خان اور مجیب الرحمان نے افغانستان کی جانب سے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم کا آغاز اتنا مایوس کن رہا، اوپنر رحمان اللہ 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی دوسری وکٹ 45 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب حضرت اللہ ززئی 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ کپتان محمد نبی 8 رنز بناسکے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن، مصدق اورسیف الدین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ افغانستان ایشیا کپ 2022 میں اگلے مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔

Related Posts