ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
تیز بارش کے باعث گراؤنڈ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے، بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان 357رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے 2وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز اسکور کئے۔
پاکستان نے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی کپتان یہ فیصلہ پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہ ہوا، بھارتی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کیا اور لمبی پارٹنر شپ کی بدولت بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے، ویرات کوہلی نے 122جبکہ کے ایل راہول نے 111رنز اسکور کئے۔
ویرات کوہلی نے تیز ترین 13000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔
اس سے قبل روہت شرما 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ شبمن گل 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اگر ٹاس ہم جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔