ابو ظہبی: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے ملک میں جاری سنگین معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔
کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی اور عبداللہ شفیق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ پہ چھاگئے