پنجاب اسمبلی میں تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی میں تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک
پنجاب اسمبلی میں تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک

لاہور: پنجاب اسمبلی میں تشدد سے زخمی ہونے والی تحریکِ انصاف کی خاتون رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے جو مبینہ طور پر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکنِ پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 3 روز قبل آسیہ امجد کو گردن میں دباؤ کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کر گئے

ڈاکٹرز کے مطابق انجیو گرافی کی جاچکی ہے تاہم طبیعت سنبھل نہ سکی۔ پی ٹی آئی کی رکنِ اسمبلی کوما میں چلی گئی ہیں۔ ایم اے ایچ ہسپتال راولپنڈی میں آسیہ امجد کا علاج جاری ہے جو وینٹی لیٹر پر مشینی سانس کے سہارے زندہ ہیں۔ طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اقبال محمد علی کچھ عرصے سے بیمار اور نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

 اقبال محمد علی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ٹکٹ پر 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقۂ انتخاب این اے 240 سے جیت کر رکن منتخب ہوئے۔ ان کا انتقال نجی ہسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔اقبال محمد علی نے کراچی کے عوام کی خدمت کیلئے قومی اسمبلی میں آواز بلند کی تھی۔

 

Related Posts