بھلوال میں محکمۂ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی کو رشوت خوری کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھیرہ کا چھوٹا تھانیدار رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ بھیرہ میں چھاپہ مار کر اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔
ملزم اے ایس آئی سبحان انجم پر ہزاروں روپے رشوت لینے کا الزام عائد ہے جس کے قبضےسے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 15 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی نے ملزمان کو چالان کرنے کیلئے رشوت طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے دو نائیجیرین باشندوں (آئس ڈیلروں)کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت کے عوض چھوڑنے والے ایس ایچ اواور ایس آئی او کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے افسران نے 2 ماہ قبل فروری کے دوران رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے 14 نومبر 2020ء کو 3 غیرملکی نائیجیرین (آئس ڈیلرز)کو بازیاب کرایا تھا جب کہ اغواء کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج ہے۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی آئس ڈیلرز کورشوت کے عوض چھوڑنے پرایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس گرفتار