واشنگٹن:افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ امریکا پہنچ گئے،آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
افغان صدر اشرف غنی امریکی صدر جو بائیڈن کے علاوہ کانگریس اور سینیٹ کے ممبران اور متعدد دیگر عہدیداروں سے بھی دوطرفہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے پر بات چیت کریں گے۔ان مذاکرات میں خاص طور پر افغان سکیورٹی فورسز اور دفاعی دستوں کی حمایت جاری رکھنے پر بات چیت کی جائے گی۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ امریکہ پہنچ گئے۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ pic.twitter.com/kW2Qec1oKF
— افغان اردو (@AfghanUrdu) June 24, 2021
دوسری جانب افغانستان میں امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کی آخری تاریخ گیارہ ستمبر کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ طالبان کی پیش قدمی میں تیزی آ گئی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے 421 اضلاع میں سے 85 اضلاع پر طالبان اپنے قبضہ جما چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی افواج کا انخلاء اور افغانستان کے حالات