بھارت میں قتل و غارت، مودی کو شرم ہی نہیں آتی۔بھارتی پروفیسر کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا
یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسٹاک ہوم: بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا ہے کہ بھارت میں قتل و غارت جاری ہے لیکن ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کو شرم نہیں آتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سویڈن میں امن و جنگ کے موضوع پر تعلیم دینے والے پروفیسر و تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا کہ منی پور میں 54افراد ہلاک ہو گئے اور مزید آتشزدگی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا، ٹیکساس میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ منی پور میں 54 ہلاکتوں کے بعد بھی آگ لگی ہے، 5 سپاہی کشمیر میں مر گئے لیکن مودی اپنا ڈرامہ کرنے میں مصروف ہے۔ اسے کوئی شرم نہیں، ایک قوم اتنی بے شرم کیسے ہوسکتی ہے؟

منی پور میں کیا ہوا؟

بھارتی ریاست منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ تشدد کے واقعات کے باعث کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی جن میں سے 16 کی لاشیں ضلعی ہسپتال کے مردہ خانے میں موجود ہیں۔

منی پور کے 15 ہلاک افراد کی لاشیں جواہر لال نہرو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہیں۔ ایک اور ہسپتال نے 23افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ ریاست میں فوج اور آسام رائفلز کے 10 ہزار اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

ریاست منی پور میں تصادم برادریوں کے مابین لڑائی کے باعث شروع ہوا جس میں 54افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہوئے۔ تاحال پولیس نے زخمیوں اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔ کئی زخمیوں کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔ 13ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Related Posts