کورونا ختم نہیں ہوا، دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar warns second wave of Covid-19 may be worse than first

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کم ضرور ہوا ہے لیکن خطرہ موجود ہے اور دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مثبت حکمت عملی کے باعث کورونا کی وباء پر قابو پالیا گیا ہے لیکن وبائی مرض کے پھیلاؤ کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جب تک کہ کوئی ویکسین تیار نہ ہوتب تک ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں وائرس کو قابو کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہےتاہم کورونا کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کی خبروں کی تردید کردی

اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسکول سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے تاہم حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو کیا جائے گا۔

Related Posts