اسد عمر جہانگیر ترین کیخلاف کھل کرسامنے آگئے، اسد قیصر معاملات سنبھالنے کیلئے متحرک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar and jahangir tareen

اسلام آباد :شفقت محمود اور اسد عمر کا گروپ کھل کر جہانگیر ترین کیخلاف سامنے آگیا،پارٹی میں دراڑ واضح ہوگئی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سرور خان،پرویز خٹک جہانگیر خان ترین اور وزیر اعظم کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے متحرک ہوگئے۔

ایف آئی اے کی طرف سے جہانگیر خان ترین کی بیٹیوں کے نام بھی شامل تفتیش کرنے کے بعد جہانگیر خان ترین سخت رنجیدہ ہیں اور وہ اس پورے عمل کو ایک مخصوص گروپ کی سازش قرار دے رہے ہیں وہیں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اس پورے معاملے کو پارٹی اور وزیر اعظم کے خلاف ایک منصوبہ قرار دیا ہے۔

پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر اسد عمر جہانگیر خان ترین کے خلاف ایک طاقتور بیوروکریٹ اور ایک غیر منتخب شخصیت کیساتھ مل کر وزیر اعظم کو غلط بریف کررہے ہیں اوروزیر اعظم اور جہانگیر خان ترین کے درمیان معاملات کو جان بوجھ کر خراب کررہے ہیں ۔

پارٹی کے بانی کارکنان اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے نظریاتی رہنماؤں نے اس معاملہ پر وزیر اعظم کو نہ صرف اصل صورت حال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ سازش کے کرداروں کو بھی بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر پرویز خٹک اور وفاقی وزیر سرور خان وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر خان ترین میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ اور پی پی کے رابطے، جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار

دوسری طرف پنجاب سے دو درجن ممبران قومی اسمبلی اور 30سے زائد ممبران صوبائی اسمبلی نے کھل کر جہانگیر خان ترین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،گزشتہ روز ان ممبران کی بڑی تعداد لاہور میں جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر دو سے تین گھنٹے موجود رہی۔

پارٹی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اس حد تک غلط بریف کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملہ پر بات کرنے والے کو جہانگیر خان ترین کا ساتھی قرار دیتے ہیں اور اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کی بات کرتے ہیں اور بار بار یہی کہ رہے ہیں کہ اگر جہانگیر خان ترین نے کچھ غلط نہیں کیا تو ان کو متعلقہ اداروں اور عدالت کے سامنے پورے معاملہ کو رکھنا چاہیے،مزید اسد عمر اور شفقت محمود ایک غیر منتخب شخصیت اور طاقتور بیوروکریٹ ہر حال میں جہانگیر خان ترین کیخلاف ہر حال میں کارروائی چاہتے ہیں۔

جہانگیرترین نے گزشتہ چند ہفتوں میں وزیراعظم کو پانچ سےزائد میسج بھجوائے،پی ٹی آئی رہنما ے پارٹی سے اپنی وفاداری کے متعلق میسج بھیجے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے کیسز میں وضاحت کا میسج بھی بھیجا لیکن وزیراعظم نے ان کے تمام میسجز نظر انداز کردئیے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین نے فون پر وزیراعظم سے ایک مرتبہ رابطہ کیاتھا۔یہ رابطہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کےمشترکہ دوستوں کے مشورے پرہوا تھا۔

وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے حالیہ مسیجز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شفاف اور بلاامتیاز احتساب پر کوئی سمجھوتہ کرنےکو تیار نہیں ہیں۔

Related Posts