لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھگڑا کیوں ہوا؟ اسد عمر کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، مراد سعید اور حماد اظہر میں جھگڑا اور تکرار ہوئی جس پر جنرل سیکریٹری تحریکِ انصاف اسد عمر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھگڑا جنریٹر کے معاملے پر ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے کیا۔ مارچ کے کنٹینر پر عمران خان کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں نے بحث و تکرار کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

رکنیت ختم، عمران خان نے فیصل واؤڈا کو پی ٹی آئی سے نکال دیا

سوشل میڈیا صارفین پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ چار لوگ آپس میں اکٹھے نہیں تو عوام کیسے ان کے کہنے پر نکلے؟

ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسد عمر غصے میں دیگر رہنماؤں سے بات کرتے ہیں۔ اس دوران حماد اظہر اور مراد سعید اسد عمر کو وضاحت پیش کرتے ہیں تاہم اسد عمر ان کی ایک نہیں سنتے۔ شاہ محمود قریشی اور عمران خان بھی اس موقعے پر موجود ہیں۔ 

بعض میڈیا چینلز نے دعویٰ کیا کہ جھگڑا لانگ مارچ کیلئے عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے پر ہوا، جس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی گئی تاہم ایسے کسی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

سابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت لانگ مارچ میں کپتان کے ساتھ لاہور کے اظہارِ یکجہتی سے گھبرا گئی ہے۔ میرا ایک کلپ چلایا جارہا ہے کہ اختلافات ہو گئے۔ مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہوگیا، دوسرا جنریٹر آنے میں دیر ہورہی تھی۔

Related Posts