جرمن سفیر کی اسد عمر سے ملاقات ، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad umar german envoy
جرمن سفیر کی اسد عمر سے ملاقات ، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت

اسلام آباد: جرمنی کے سفیر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق جرمن سفیر کی اسد عمر سے ملاقات میں جرمن کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کا دائرہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اسد عمر نے کہاکہ موجودہ حکومت تجارت کے فروغ کا عزم کیے ہوئے ہے ۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان انویٹو فنانس فورم سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے منفرد سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کیلئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا خلا جی ڈی پی کے 5 سے 7 فیصد کے برابر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں منفرد سرمایہ کاری طریقہ کار کی ضرورت ہے ہر بڑے منصوبے کیلئے حکومتی ضمانت فراہم نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی صلاحیت کا صرف 50 فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، ورلڈ بینک

انہوں نے کہاکہ سرکاری شعبے میں استعداد کا فقدان ہے،ہمیں یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کی گزشتہ 25 سالوں میں کیا کامیابی حاصل ہوئی اور کہاں ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ فورم کی سفارشات حکومت کو انفراسٹرکچر میں منفرد سرمایہ کاری پر رہنمائی فراہم کرےگی۔

Related Posts