اسد عمر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم کو منانے بہادر آباد پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد عمر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم کو منانے بہادر آباد پہنچ گیا
اسد عمر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم کو منانے بہادر آباد پہنچ گیا

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی سربراہی میں تحریکِ انصاف رہنماؤں کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی صدر دفتر پہنچ گیا۔وفد کی  بہادر آباد آمد کا مقصد اتحادی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو منانا ہے۔ 

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع ایم کیوا یم کے عارضی صدر دفتر جانے والے تحریکِ انصاف رہنماؤں میں قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

 متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر و سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما عامر خان اور کنور نوید جمیل نے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سابق وفاقی وزیر  کو منانے آنے والے وفد کے سربراہ اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو ناراضگی ختم کرنے کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے بات چیت کی بجائے نتائج کا مطالبہ کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔ کیا ہم شہرِ قائد کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے 1 ارب کے فنڈز نہیں لے سکتے؟ ہمیں کراچی کا حق چاہئے۔

اس سے قبل گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی بحالی کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس کے دوران  ایم کیو ایم رہنماؤں بشمول میئر کراچی وسیم اختر اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی شریک نہیں ہوئے۔

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، ایم پی اے خرم شیر زمان اور پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

شرکائے اجلاس کو شیر شاہ اور نشتر روڈ تعمیر کی اسکیموں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اسکیم آئندہ ماہ مکمل ہوگی جبکہ کے ڈی اے چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی پر فلائی اوورز 80 فیصد مکمل ہیں۔

Related Posts