اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 60 سے 64 سالہ افراد کو ویکسین لگانے کا عمل کل اتوار کے روز سے شروع ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کل اتوار کے روز 60 سے 64 سالہ افراد ویکسینیشن کرا سکیں گے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 65 سالہ اور اس سے زائد العمر افراد کو ویکسین لگانے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ60 سال اور زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر جائیں اور ویکسین لگوائیں، سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
Starting tomorrow, Sunday, walk in vaccination for those who are between 60 to 64 years old will be started. Walk in for 65 and above has already been open. All those 60 and above who are registered go to your vaccination center and get vaccinated. Vaccination open on sunday also
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 24, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے چین سے کورونا ویکسین سینو واک کی 5لاکھ خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان کو موصول ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے گزشتہ روز بتایا کہ ویکسین لانے والا پی اے ایف کا طیارہ اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے واضح کیا کہ یہ ویکسین چین سے خریداری کے بعد پاکستان پہنچی۔
مزید پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین سینو واک کی 5 لاکھ خوارکوں کی ایک اور کھیپ موصول