گزشتہ 1 ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announces new Covid-19 restrictions

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش کی جائے تو نظام سے فائدہ حاصل کرنے والے مزاحمت کرتے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ اگر بگڑے ہوئے نظام سے مستفید ہونے والے لوگ طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوجاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد میں آٹے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمت میں بھی کمی آئی  جس سے عوام خوش نظر آئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روز کے دوران 15 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 ہول سیل پر چینی کی فی کلو قیمت میں 29 نومبر کے روز تک 4 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 2 روز کے دوران چینی کی قیمت میں فی کلو 15 روپے کی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی

Related Posts