اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ بڑی صنعتوں کی مینو فیکچرنگ میں 5 اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ صنعتی نمو کی رفتار بڑھ رہی ہے جبکہ ملکی معیشت کی رفتار میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں گزشتہ برس اسی عرصے کی نمو کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر کے دوران لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں اس سے بھی زیادہ شرحِ نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ برس اکتوبر کے مقابلے میں رواں برس اکتوبر کے دوران 6 اعشاریہ 66 فیصد شرحِ نمو ریکارڈ کی گئی۔
Industrial growth accelerates as economic recovery gathers pace. Large scale manufacturing grew by 5.46% in July to October 2020 vs same period last year. Growth in October was even higher at 6.66% vs October last year.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 15, 2020
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی۔اسد عمر