اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو اپنے لیڈر میاں نواز شریف کی طرح پاکستان کی ہوا راس نہیں آتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جاوید چوہدری کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ صحت خطرے میں ڈال کر پاکستانی عوام کی خاطر سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں تاہم گزشتہ 3 سال سے عوام کا درد انہیں پاکستان نہ لا سکا۔
پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جب اقتدار نہ ہو تو اسحاق ڈار کی نگاہِ انتخاب دبئی یا لندن پر ٹھہرتی ہے جبکہ اقتدار کے بغیر انہیں اپنے لیڈر نواز شریف کی طرح پاکستان کی ہوا راس نہیں آتی۔
جاوید چوہدری کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کہتے ہیں کے وہ صحت خطرے میں ڈال کر پاکستان کے عوام کی خاطر سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں، لیکن 3 سال سے عوام کا درد ان کو پاکستان نا لا سکا… جب اقتدار نا ہو تو دبئی یا لندن… اقتدار کے بغیر ان کو اپنے لیڈر کی طرح پاکستان کی ہوا راس نہیں آتی.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 5, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے اسحاق ڈار کا انٹرویو کرنے والے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بھی پروگرام میں مدعو کیا جائے۔علی زیدی نے کہاکہ میں اسحاق ڈارکا انٹرویو کرنے والے بیوقوف کی تاج پوشی کرنا چاہتا ہوں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے بی بی سی کے اسٹیفن سیکر سے درخواست ہے کہ وہ مریم شریف اعوان، نواز شریف کے بیٹوں کو بھی پروگرام میں مدعو کریں۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا انٹرویو کرنیوالے اسٹیفن سیکر کی تاج پوشی کی خواہش