وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کا ساتھ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC decided to start vaccination of all 12 years and older

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کا ساتھ دینے کیلئے کردار ادا کرے جبکہ دنیا کو ماضی کی غلطیاں دہرانی نہیں چاہئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دنیا کو وہ غلطی دہرانی نہیں چاہئے جو سابق سوویت یونین (روس) کے انخلاء کے بعد کی گئی۔افغانستان کو اقوامِ عالم میں اکیلا نہ کیا جائے۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا افغانستان کا ساتھ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جو پیسہ افغان جنگ پر لگایا گیا، اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی کے کام اور عوام کی امداد کیلئے صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ جنگ میں لگائی گئی رقم کا معمولی حصہ بھی ایمانداری سے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے سے عالمی سطح پر سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹراسد عمر نے کہا کہ ہم نے ایک دن میں 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

 ٹوئٹر پر 3 اگست کو اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ کل 10لاکھ 72 ہزار لوگوں کوویکسین لگائی گئی،انہوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: ایک دن میں دس لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیا،اسد عمر

Related Posts