اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی مشترکہ اپوزیشن کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس لامحدود وقت کے لیے ملتوی کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ انہیں غیر معینہ مدت کے لیے اجلاس ملتوی کرنے کا اختیار ہے اور ان کے اختیار کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
قانون نے اسپیکر کو اختیارات دیے ہیں۔ اس لیے میرے پاس اختیار ہے کہ میں جتنے دن چاہوں اسمبلی کا اجلاس بلانے کے بعد اسے ملتوی کر دوں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 21 مارچ کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے 28 ساتھیوں کی وفاداریاں تبدیل، عدم اعتماد سے پہلے حکومتی پتے بکھر گئے